ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: سنڈیکیٹ بینک میں نامزد صراف کی دھوکہ دہی ثابت : تین سال کی سزا اور 20ہزارروپئے جرمانہ

کاروار: سنڈیکیٹ بینک میں نامزد صراف کی دھوکہ دہی ثابت : تین سال کی سزا اور 20ہزارروپئے جرمانہ

Wed, 02 Nov 2022 20:25:03    S.O. News Service

کاروار:2؍ نومبر(ایس اؤ نیوز)  سنڈیکیٹ بینک ملاپور شاخ میں صراف (سونے کی جانچ کرنےوالا) کے طورپر نامزد ملازم نے اپنے شناسا ،رشتہ دار کے نام پر سونے کے زیورات رہن (گروی) رکھ کر بینک کے ساتھ دھوکہ دہی کرنےکے الزام میں رشتہ دار سمیت گرفتار ہونےکا واقعہ پیش آیا ہے۔

ملزم نمبر 1 راج کمار تمپا شیٹھ ، کے پی سی کالونی کدرا ، کاروار اورملزم نمبر 2 سندیپ گنپتی رائیکر، سونار واڑا کاروارکے طورپر شناخت کی گئی ہے۔ ضلع پولس محکمہ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ملزم نمبر 1ملاپور کی سنڈیکیٹ بینک میں بطور صراف نامزد تھا۔ اس نےاپنے رشتہ دار ملزم نمبر 2کو سمجھایا کہ میں بینک میں ملازم ہوں اس لئے مجھے بینک سےسونے کے زیورات پر قرضہ نہیں ملتاہے اس لئے میں تمہارے نام پر قرضہ لینا چاہتاہوں ۔ تو رشتہ دار ملزم نمبر 2نے بات مان لی۔ نمبر 1ملزم راج کمار نے جعلی سونے کے مختلف زیورات سال2016میں قرضہ کے لئے عرضی داخل کی ۔ ملزم نمبر 2زیورات لے کر بینک مینجر کے پاس پہنچاتو بینک مینجر نے جانچ کے لئے زیورات کو ملزم نمبر 1کے پاس بھیجا۔ ملزم نمبر 1کو پتہ تھا کہ یہ زیورات جعلی سونے کےہیں اس کے باوجود اس نے زیورات کو جانچنے کا ناٹک کرتےہوئے مینجر کو بتایا کہ یہ زیورات اصلی ہیں۔ اس طرح ملزم نمبر 1نے  ملزم نمبر 2 کے  نام پر 2،76،000روپئے بطور قرض منظور کروالیا۔ پھر اس کے بعدقرضہ کی ادائیگی نہ کرتےہوئے بینک کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

متعلقہ معاملے کو اس وقت  کے کدرا پولس انسپکٹر نتیا نند پنڈت نے شفافیت کے ساتھ جانچ کرتےہوئے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی ۔ معاملےکی جانچ میں اے ایس آئی وینکٹیش ہری کنتر سمیت دیگر عملہ شریک تھا۔ عدالت نے معاملے کی شنوائی کرتےہوئے دونوں ملزموں کو 3سال قید کی سزا اور 20ہزارروپئے جرمانہ عائد کرنےکا فیصلہ سنایا۔ حکومت کی طرف سے پہلے وکیل منجوناتھ ایچ نائک اور بعد میں وکیل ایس بی ملا نے پیروی کی۔


Share: